نئی دہلی، 26اکتوبر(یو این آئی )پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر کراچی کے ایئرپورٹ سےہندوستانی شہری گیتا 13 برسوں کے بعد اپنے ملک ہندوستان پہنچ گئی ہیں اور ان کے ہمراہ بلقیس ایدھی،
صبا ایدھی اور حمزہ ایدھی سمیت پانچ افرادبھی دہلی آئے ہیں۔
ایئرپورٹ پر سرخ جوڑے میں ملبوس گیتا کو عام شہریوں کی جانب سے تحائف اور پھول پیش کیے گئے۔